ریڈیو پروگرام نمبر 9

مہمان: میر ذوالفقارعلی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (ویرو). محمد ابراہیم حجاب، صدر سندھ سجاگ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن. سید جعفر مہدی سوشل ایکٹیوسٹ، پراجیکٹ آفیسر

اگست 23, 2022

محمد ابراہیم حجاب سندھ سجاگ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔یہ تنظیم 2009 سے صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں سماجی بہبود اور آگہی کے کام کر رہی ہے

میر ذوالفقارعلی، ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (ویرو) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ سن 1988 سے سماج کی فلاح و بہبود کے کام سے منسلک ہیں۔ ویرو مزدوروں، بچوں اور خواتین کے حقوق کےلیے کام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں تحقیق اور استعداد کار میں بہتری لانے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ آرگنائزیشن مزدور طبقہ سے جڑے مسائل کو زیر بحث لاتی ہے اور ان کا حل پیش کرتی ہے۔ آرگنائزیشن رسمی و غیر رسمی شعبوں، مزدور مردوں، عورتوں اور بچوں کو منظم کرنے سمیت موسمیاتی تبدیلی، امن، مقامی حکومت، تعلیم اور تمباکونوشی کے خاتمے پر کام کرتی ہے۔

اورہمارے آج کے تیسرے مہمان جناب جعفر مہدی صاحب ہیں۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے عملی زندگی کا آغازاخبارات میں پروڈکشن کے شعبے میں کام سے کیا۔ تقریبا"ڈہاءی دہایوں سے ڈویلپمنٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں بارہ سال سے منسلک ہیں، اس حوالے سے آپ نے مختلف بین الاقوامی تربیتی کورسزمیں بھی شرکت کی ہے۔

مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں۔

© 2022 Smoking Free Pakistan. All Rights Reserved.