اکتوبر 11, 2022
ہمارے آج کے پروگرام میں ہمارے ساتھ شریک ہیں ڈاکٹر انیلہ افضل صاحبہ، آپ نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی ہے، آپ ایگری اکسٹینشن میں پی ایچ ڈی ہیں۔ ڈاکٹر صاحبہ آجکل اریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں شعبہ ایگری ایکسٹینشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کو بھی دیکھتی ہیں۔
اورہمارے آج کے دوسرے مہمان جناب جعفر مہدی صاحب ہیں۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے عملی زندگی کا آغازاخبارات میں پروڈکشن کے شعبے میں کام سے کیا۔ تقریبا"ڈہاءی دہایوں سے ڈویلپمنٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں بارہ سال سے منسلک ہیں، اس حوالے سے آپ نے مختلف بین الاقوامی تربیتی کورسزمیں بھی شرکت کی ہے۔
© 2022 Smoking Free Pakistan. All Rights Reserved.